Pakistan International Airlines started taking action of its earlier plan to shift head office from Karachi to Islamabad.
In the initial phase, they are shifting its Human Resource and Admin Departments while its Financial department would soon be shifted to New Islamabad Airport site.
According to reports, the Aviation Division being in Islamabad was the primary reason for moving the PIA head office.
The national flag carrier, Pakistan International Airlines (PIA), transferred 85 flight attendants from Karachi to Islamabad. PIA administration, in a notification, directed concerned stewards and stewardesses to report to Base In-charge Flight Services in Islamabad for further assignment of duties within six days following the recent transfers.
پی آئی اے کی انتظامیہ نے ہیڈ آفس کو بتدریج اسلام آباد منتقل کرنے کے پروجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے۔
اسلام آباد منتقلی کے پہلے مرحلے میں شعبہ ہیومین ریسورس کو اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے ۔ اس کیلئے پی آئی اے کے شعبہ ہیومین ریسورس کے گریڈ 5 سے لے کر جنرل منیجر تک کے افسران کا فوری طور پر اسلام آباد تبادلہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔ پی آئی اے افسران کے مطابق تبادلہ کیے گئے افسران کی تعداد 50 سے زائد ہے جنہیں 48 گھنٹے کے اندر اسلام آباد رپورٹ کرنے کا احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔ تبادلہ ہونے والے افسران میں چار جنرل منیجر ، دس سے زائد ڈپٹی جنرل منیجر اور منیجربھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فلائٹ ریزرویشن کا پورا نظام کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ کاک پٹ اور کیبن کریو کی بڑی تعداد کا بھی اسلام آباد تبادلہ کیا جاچکا ہے۔




Join The Discussion