Bahria Town offered to pay Rs485 Billion total, Rs440 billion for Karachi, in 8 years, next hearing tomorrow

Bahria Town has offered to pay Rs440 billion for Karachi Superhighway project, Rs22 billion for Takht Pari Rakh forest land and Rs23 billion for land in Sulkhtar and Manga.

Bahria Town has asked for complete legal immunity of its directors and management in return of its new offer of Rs485 billion.

The new proposal was submitted in the Supreme Court on Tuesday. After finalisation of the proposal all criminal and civil liabilities against its “directors (past and present), shareholders, management of BTPL and/or its associated entities shall cease to exist,” says the proposal.

On May 4, 2018 the court ruled that the Malir Development Authority illegally granted land to Bahria Town.

The Sindh government had allotted the land to MDA for building a housing scheme. The MDA, however, exchanged the land with Bahria Town, the court said. Bahria Town was even barred from selling any plot or apartment in the housing scheme. The top court has been hearing a case on the implementation of its verdict.

The Bahria Town has made several proposals to get the land transferred to it. The court has rejected all the proposals so far.

In its new offer, Bahria Town has said that it will pay Rs485 billion for acquiring land illegally. It will pay Rs440 billion for the 16,896-acreKarachi Superhighway project, Rs22 billion for Takht Pari Rakh forest land, which spreads over 5,472 kanals, and Rs23 billion for Sulkhtar and Manga land.

Bahria Town said that it will make the down payment of Rs20 billion for Karachi land in six months, however, it wants the Rs10.75 billion it deposited in the court and Rs4.7 billion paid to the Sindh government to be readjusted in its Rs20 billion offer.

In six months, it will pay R4.55 billion. The payment will be made through daily installments of 30% of sales proceeds collected or depositing in BTPL’s accounts relating to project land.

The remaining Rs420 billion will be paid in monthly installments of Rs2 million during the first five years and “average” monthly installment of Rs8.33 billion in the subsequent three years.

The Bahria Town said that it may transfer any of the developed property or asset to the government in lieu of the payments outstanding and or sell any property or asset anywhere else to pay the outstanding amounts.

بحریہ ٹاون نے اپنے کراچی، راولپنڈی، مری کے منصوبوں کی زمین کو قانونی دائرے میں لانے کے لیے 4 سو 85 ارب روپے کی نئی پیشکش سپریم کورٹ میں جمع کروادی۔عدالت عظمی میں جمع کروائی گئی اس نئی پیشکش میں بحریہ ٹاون نے تینوں منصوبوں کی الگ الگ پیش کش کی ہے، جس میں سب سے زیادہ کراچی کے منصوبے کے لیے 440 ارب روپے دینے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔بحریہ ٹاون کے وکیل کی جانب سے جمع کروائی گئی پیش کش میں کہا گیا کہ کراچی کے بحریہ ٹاون کے لیے 440 ارب روپے، تخت پڑی اراضی کے لیے 22 ارب روپے اور مری کے منصوبے کے لیے 23 ارب روپے دینے کو تیار ہیں۔

عدالت میں جمع اس نئی پیش کش میں بحریہ ٹاون نے رقوم کی ادائیگی کی مدت میں بھی ایک سال کمی کردی ہے اور اب 485 ارب روپے کو 8 سال کی مدت میں ادا کرنے کی پیش کش کی گئی ہے۔

وکیل کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ 4 ارب 70 کروڑ روپے سندھ حکومت کو ادا کرچکے ہیں جبکہ 10 ارب 75 کروڑ روپے سپریم کورٹ کے پاس پہلے ہی جمع ہیں۔پیشکش میں ادائیگی کو واضح کرتے ہوئے وکیل نے بتایا ہے کہ پہلے 5 سال میں 2 ارب روپے ماہانہ کی قسط دی جائے گی جبکہ باقی 3 برسوں میں 8 ارب 33 کروڑ روپے ماہانہ ادائیگی ہوگی۔

وکیل کے مطابق اس پیشکش کی منظوری پر 20 ارب روپے کی پہلی قسط ادا کی جائے گی، لہذا عدالت عظمی سے استدعا ہے کہ وہ زیر قبضہ زمین کو فوری طور پر بحریہ ٹاون کے نام پر منتقل کرے۔

خیال رہے کہ بحریہ ٹاون کی جانب عدالت میں جمع کروائی گئی اس پیش کش پر  کل 13 مارچ  کو سماعت ہوگی۔اس سے قبل گزشتہ سماعت میں بحریہ ٹاون کی جانب سے اپنے تینوں منصوبوں کی زمین کو قانونی دائرے میں لانے کے لیے 4 سو 79 ارب روپے سے زائد کی پیشکش کی تھی۔

بحریہ ٹاون کے وکیل نے گزشتہ پیش کش میں کہا تھا کہ صرف بحریہ ٹاون کراچی کی 16 ہزار 896 ایکڑز زمین کو قانونی دائرے میں لانے کے لیے 9 سال میں 4سو 35 ارب روپے ادائیگی کی پیش کش کی۔اسی طرح تخت پڑی راولپنڈی کی 5 ہزار 4سو 72 کینال کی زمین کے لیے 21 ارب 88 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ سلختر اور مانگا مری کے منصوبے کی 4 ہزار 5سو 42 کینال زمین کے عوض 22 ارب 71 کروڑ روپے کی پیش کش کی گئی تھی۔

تاہم عدالت نے بحریہ ٹاون کی اس پیش کش پر دوبارہ غور کرنے کا کہا تھا، جس کے بعد  منگل کودوبارہ نئی پیشکش جمع کروائی گئی۔

4 مئی 2018 کو سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاون کو سرکاری زمین کی الاٹمنٹ اور تبادلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بحریہ ٹاون کراچی کو رہائشی، کمرشل پلاٹوں اور عمارتوں کی فروخت سے روک دیا تھا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ بحریہ ٹاون کو اراضی کا تبادلہ خلاف قانون تھا، لہذا حکومت کی اراضی حکومت کو واپس کی جائے جبکہ بحریہ ٹاون کی اراضی بحریہ ٹان کو واپس دی جائے۔ عدالت کی جانب سے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات کا بھی حکم دیا گیا تھا

دوسری جانب عدالت نے اپنے ایک اور فیصلے میں اسلام آباد کے قریب تخت پڑی میں جنگلات کی زمین کی از سر نو حد بندی کا حکم دیا اور کہا کہ تخت پڑی کا علاقہ 2210 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے، لہذا فاریسٹ ریونیو اور سروے آف پاکستان دوبارہ اس کی نشاندہی کرے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں بحریہ ٹاون کو جنگلات کی زمین پر قبضے کا ذمہ دار قرار دیا اور مری میں جنگلات اور شاملات کی زمین پر تعمیرات غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مری میں ہاوسنگ سوسائٹیز میں مزید تعمیرات کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا۔

بعد ازاں عدالت کی جانب سے بحریہ ٹاون کراچی کیس میں دیے گئے فیصلے پر عمدرآمد کیلیے ایک خصوصی بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔اس کیس میں بحریہ ٹاون کی جانب سے اپنی زمین کو قانونی دائرے میں لانے کے لیے پہلے 250 ارب روپے کی پیش کش کی تھی جسے مسترد کردیا تھا، جس کے بعد 16 ہزار ایکڑ زمین کے عوض 358 ارب روپے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔تاہم اسے بھی عدالت نے مسترد کردیا تھا، جس کے بعد بحریہ ٹاون نے کراچی کے منصوبے کے لیے 405 ارب روپے کی پیش کش کی تھی لیکن عدالت نے اس پیش کش کو بھی مسترد کردیا تھا۔

Join The Discussion